راولپنڈی ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،7ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان گرفتار کر کے 690گرام چرس،16لیٹرشراب اور02بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے غلام جابر سی320گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے نعمان ضیاء سی220گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے سید بادشاہ سی150گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے حبیب الرحمان سی07لیٹرشراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد ریاض سی04لیٹرشراب ،تھانہ کلرسیداں پولیس نے طیب حبیب سی05لیٹرشراب جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے منور علی سی02بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں