راولپنڈی ، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا

پیر 29 نومبر 2021 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی تھانہ ریس کورس پولیس نے سال2019 مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ضیاء الرحمن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے فہد نامی شہری کو زخمی کردیاتھاجو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پرعدالت نے ملزم کو سزائے موت مع 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں