پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی نے فنکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا

رجسٹرڈ فنکار ہیلتھ کارڈ سمیت محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے

پیر 29 نومبر 2021 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی نے راولپنڈی ڈویژن کے فنکاروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے جو کہ 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ رجسٹریشن کیلئے فارم پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے 0519292105 پر رابطہ کریں۔ رجسٹرڈ فنکار ہیلتھ کارڈ سمیت محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایکٹرز، سکرپٹ رائٹرز، سٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر، فلم، ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک، ڈانس، مصوری، خطاطی، مجسمہ سازی، دستکاری، شاعر، لکھاری اور تکنیکی شعبہ جات (ایڈیٹر، ساؤنڈ ریکارڈر، لائٹس مین، کیمرہ مین، سٹنٹ مین اور میک اپ آرٹسٹ) اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکار پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی منسلک کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں