ریجنل پولیس دفتر میں انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کے افسران کی زیر صدارت مقدمات کی تفتیش بارے جائزہ اجلاس

سنگین نوعیت کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت سمیت ،پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ اور زیر سماعت عدالت سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا گیا

پیر 29 نومبر 2021 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے احکامات پر ریجنل پولیس دفتر میں انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کے افسران نے مقدمات کی تفتیش کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کی صدارت انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کے ایس پی نوید اجمل نے کی۔ راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سمیت راولپنڈی، اٹک ،جہلم اور چکوال کے ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں تمام سنگین نوعیت کے مقدمات میں ہونے والی پیش رفت سمیت ،پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ اور زیر سماعت عدالت سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ریجنل پولیس دفتر میں انوسٹی گیشن برانچ کی جانب سے بھجوائی گئی خصوصی ٹیم نے اجلاس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س کی صدارت ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوید اجمل نے کی۔

شرکاء میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ راولپنڈی عبدا لفاروق سمیت راولپنڈی ریجن کے ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن و دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب نے راولپنڈی ریجن کے تمام افسران سے فرداً فرداً مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت ، پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ، زیر سماعت سنگین مقدمات اور پی ایف ایس اے رپورٹس کی بروقت دستیابی کے متعلق جائزہ لیاگیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب نوید اجمل نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق پنجاب بھرمیں تفتیش مقدمات سمیت تفتیش سے متعلقہ دیگر امورکا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ مقدمات کی تفتیش مقدمہ کے اندراج کے بعد کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے ذریعے اصل مجرمان کو کیفر کردارتک پہنچا یا جاتا ہے ۔ تفتیش میں ہونے والے نقائص سے مجرمان کو براہ راست فائدہ حاصل ہوتا ہے لہٰذا ان نقائص کی بروقت نشاندہی اور مستقبل میں اس سے اجتناب کرنے کے لیے تفتیشی افسران کو باقاعدہ آگاہی دے جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کے جائزہ اجلاس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں