سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری میں آنے والی33 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

پیر 29 نومبر 2021 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں آنے والی33 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں اورایس ڈی پی اوسٹی کو فوری ملزمان گرفتارکرنے جبکہ ایس ایچ او ریس کورس اورایس ایچ اوصدر بیرونی کو شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی کرتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، سی پی او اطہر اسماعیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والی33شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری میں02 شہریوں نے درخواستیں پیش کیں جس پر سی پی اواطہر اسماعیل نے ایس ڈی پی اوکوٹلی سیتاں اورایس ڈی پی اوسٹی کو فوری ملزمان گرفتارکرنے جبکہ ایس ایچ او ریس کورس اورایس ایچ او صدر بیرونی کو 02شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکاما ت جاری کیے ،سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے اورزیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں