ایس ایس پی آپریشنز کی تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے

پیر 29 نومبر 2021 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ایس ایس پی آپریشنز کی تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے، آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کیے جائیں گے،مقدمات کا دیئے گئے ٹائم لائن کے اندر اندراج کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی آپریشنز ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز نے ہر شہری سے فرداًفرداًمسائل سنے، آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کیے جائیں گے،ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ اوکو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کا دیئے گئے ٹائم لائن کے اندر اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں