راولپنڈی ،جرم ثابت ہونے پر مجرم ضیاالرحمن کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم

منگل 30 نومبر 2021 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم ضیاالرحمن کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید، چھ ماہ قید کی بھی سزا سنا دی ، ریس کورس پولیس نی2019 میں مقتول کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، مجرم نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے فہد نامی شہری کو قتل کیاتھا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments