راولپنڈی،قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری

منگل 30 نومبر 2021 00:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے گزشتہ روز عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم ضیاالرحمن کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم سنا دیاعدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزیدچھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ریس کورس پولیس نی2019 میں مقتول فہد کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھامجرم نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے فہد نامی شہری کو قتل کیاتھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں