اقلیتی رہنما اجمل ڈینئیل کو مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا پنجاب کا نا ئب صدر بنا دیا گیا

منگل 30 نومبر 2021 13:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رہنما اجمل ڈینئیل کو مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا پنجاب کا نا ئب صدر بنا دیا گیا اس حوالے سے انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صد ر خلیل طاہر سندھو ایم ۔ پی ۔ اے اور کامران بھٹی آرگنائزر اقلیتی ونگ پنجاب سے ملاقات کی اوراور پا رٹی امور پر گفتگو کی اس موقع پر صوبائی صد ر خلیل طاہر سندھو ایم ۔

پی ۔

(جاری ہے)

اے نے اجمل ڈئنئیل کونائب صدر مسلم لیگ (ن) تعینات کرتے ہو ئے با قاعدہ نوٹیفکیشن بھی جا ری کردیا ہے انہوں نے اجمل ڈینئیل کو پارٹی کو مزید فعال بنا نے اور عوامی رابطوں کو مزید تیز بنا نے کی ہدائئیت کی ہے اس موقع پر اجمل ڈینئیل نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انشا اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس حوا لے سے جلد پارٹی کے مقامی قائدین سے بھی ملاقاتیںکریں گے تاکہ با ہمی مشاورت سے اقلیتی ونگ کو مزید فعال بنا یا جا سکے تا کہ پارٹی کی مجموعی عوامی طا قت میں مزید اضا فہ ہو سکے اور پا رٹی قیادت کے ہا تھ مزید مظبوط ہوسکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں