راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی کا نظام کل یکم دسمبر سے خود سنبھال لیا ہے، کرنل (ر) اجمل صابر راجہ

البائراک سے 7 سالہ کنٹریکٹ گزشتہ روز 30 نومبر کو ختم ہو گیا ہے ،2500 سے زائد ورکرز تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے مانٹیرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا جو 24 گھنٹے نگرانی کرے گا، شہری کسی بھی شکایت کی صورت ہماری ہیلپ لائن نمبر 1139پر رابطہ کریں فی الفور ازالہ کیا جائے گا، چیئر مین کمپنی

بدھ 1 دسمبر 2021 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی کا نظام آج یکم دسمبر سے خود سنبھال لیا ہے، البائراک سے 7 سالہ کنٹریکٹ گزشتہ روز 30 نومبر کو ختم ہو گیا ہے ،2500 سے زائد ورکرز تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے ۔ جس کے لئے مانٹیرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،جو 24 گھنٹے نگرانی کرے گا، شہری کسی بھی شکایت کی صورت ہماری ہیلپ لائن نمبر 1139پر رابطہ کریں فی الفور ازالہ کیا جائے گا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کی صفائی کا نظام خود سنبھال لیاہے، البائراک میں کام کرنے والے 1436 سینٹری ورکرز اب آر ڈبلیو ایم سی کی زیر نگرانی کام کرینگے۔

جو روزانہ کی بنیاد پر 850 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگائیں گے ،شہر میں 4000 سے زائد کوڑے دان بھی رکھے گئے،صفائی کے آپریشن میں 210 گاڑیاں زیر استعمال میں لائی جائینگی ،اُنھوں نے کہا کہ البائراک کا 7 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد آر ڈبلیو ایم سی کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ کام آر ڈبلیو ایم سی خود کرے گی، انھوں نے کہا کہ خود کام کرنے سے ماہانہ 30 فیصد سے زائد بچت ہو گی، ایم ڈ ی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے ،راولپنڈی میں صفائی کا بہترین معیار قائم رہے گا، صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،راولپنڈی جیسے خوبصورت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا ،شہری بھی کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ، کوڑا دان میں ڈالیں،گھروں والے اور دکاندار حضرات اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں