راولپنڈی،ماہ نومبرمیں مجموعی طور پر دھواں چھوڑنے والی 150 گاڑیوں کو تھانوں میں بند ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ سموگ کے کنٹرول کیلئے راولپنڈی ضلع میں سخت کاروائیاں جاری ہیں اور ماہ نومبرمیں مجموعی طور پر دھواں چھوڑنے والی 150 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران آلودگی کا باعث بننے والی 13 فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان پر 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ایک اجلاس میں کیاجس میں راولپنڈی میں ائیر کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا کہ سموگ کے کنٹرول کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں اور اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران ذاتی طور پر اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کا جائزہ لیں اور آلودگی کی صورت میں سخت کاروائی کریں کیونکہ ائیر کوالٹی میں بہتری اور آلودگی کا کنٹرول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کے تعاون سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی سڑک پر نہ آسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں آلودگی اور سموگ کے پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہیں اور حکومت پنجاب نے ایسی گاڑی کے خلاف صرف سخت کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں