راولپنڈی: پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتار کرلیا،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد

بدھ 1 دسمبر 2021 23:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتارکر کے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمدکر لیا پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب عاصم جہانگیر کو گرفتار کرکے 6 طلائی چوڑیاں، 2کڑے، 3 انگوٹھیاں،2لیپ ٹاپ،3 قیمتی گھڑیاں، 4 قیمتی پتھر، کیمرا،2 قیمتی سوٹ اور تعلیمی اسنادبرآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش گھروںمیںچوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں