راولپنڈی ،منشیات کے مقدمہ میںنامزد ملزم ناکافی شہادتوں اور بوگس ریکوری کی بنیاد پر مقدمہ سے بری

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ میںنامزد ملزم کو ناکافی شہادتوں اور بوگس ریکوری کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کر دیا ہے تھانہ ریس کورس پولیس نے گزشتہ سال29نومبر کوسب انسپکٹر نوید احمد کی مدعیت میں نجم الحسن عرف نجی شاہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ9-Cکے تحت مقدمہ نمبر946درج کیا تھاجس میں الزام تھا کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مصریال روڈ پر ناکہ لگا کربدنام زمانہ منشیات فروش نجی شاہ کو اس وقت روک لیا جب وہ موٹر سائیکل پربھاری مقدار میں چرس لے کر جارہا تھا جس کی تلاشی پر 2080گرام گردا نما چرس برآمد ہوئی دوران ٹرائل ملزم کے وکیل نجف الحسن شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کر کے بوگس ریکوری ڈالی جبکہ دوران ٹرائل جھوٹے گواہ پیش کئے گئے عدالت نے ملزم کے وکیل کیدلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں