راولپنڈی ، شہریوں کے مسائل حل کرنا بنیادی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر محمد علی

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:56

;راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے اپنے آفس میں آئے ہوئے شہروں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر فوری طور پر احکامات جاری فرمائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد اللہ محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کو ہدایات جاری کی کہ تمام درخواستوں پر احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر کر ڈپٹی کمشنر کو مطلع کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا بنیادی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بھی صورت میں تساہل یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی کی کہ اپنے دفاتر میں آئے ہوئے شہریوں کے پاس جا کر ان کے مسائل سنیں اور ان کی درخواستیں وصول کر کے انکی پر ضروری احکامات صادر فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی قابل افسوس ہے کہ بزرگ شہری اور خواتین کو بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے ریونیو افسران کے دفتروں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں