راولپنڈی ،اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے حکومت کو سرمایاداروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،ندیم رئوف

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف نے سٹاک مارکیٹ کریش ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے 100انڈکس میں صرف ایک دن میں تقریبا دو ہزار پوئنٹس سے زائد کمی ہوئی،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے حکومت کو سرمایاداروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم کرنے کے لیے وزارت خزانہ فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

نومبر کے ایکسپورٹ کے اعداد و شمار کافی حوصلہ افزاء ہیں۔سستے خام مال کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، مقامی صنعت اور ایس ایم ایز کی فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹی اور دوسرے ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو۔ صدر ندیم رئوف نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ حکومت فوری طور پر اس کا فائدہ عوام تک پہنچائے تاکہ مہنگائی کم ہو سکے۔ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ پالیسی سازی کی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں