راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،27شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ او روات اور ایس ایچ او صدر بیرونی کو ایک ہی دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،کھلی کچہری میں آنے والی27شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ او روات اور ایس ایچ او صدر بیرونی کو ایک ہی دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جبکہ شہریوں کی درخواستوں پر اے ایس پی ٹیکسلا اور ڈی ایس پی کینٹ کو بھی خودانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والی27شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ او روات اور ایس ایچ او صدر بیرونی کو ایک ہی دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، جبکہ شہریوں کی درخواستوں پر اے ایس پی ٹیکسلا اور ڈی ایس پی کینٹ کو خودانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں