راولپنڈی،تھانہ مورگاہ پولیس نے گمشدہ بچے کووالدین سے ملوا دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے گمشدہ بچے کووالدین سے ملوا دیا، تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے بچہ مدرسہ سے نکلا جو راستہ بھول کر گم ہو گیا،جس پر مورگاہ پولیس نے انتھک محنت اور کوشش کے بعد بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا، تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے بچہ مدرسہ سے نکلا جو راستہ بھول کر گم ہو گیا،جس پر مورگاہ پولیس نے انتھک محنت اور کوشش کے بعد بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا، گمشدہ بچے کے مل جانے پر بچے کے والدین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا،راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں