راولپنڈی،تھانہ رتہ امرال پولیس کاکلیام آباد اور گردوانوح میں سرچ آپریشن، گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) تھانہ رتہ امرال پولیس کاکلیام آباد اور گردوانوح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے کلیام آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن میں ایس ایچ اورتہ امرال سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 156 گھروں،79کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طورپر193افرادکو چیک کیا گیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>