سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پیشہ وربھکاری مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

گزشتہ ماہ1938گرفتار ،59ایف آئی آرزدرج کی گئیں

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اینٹی بیگر سکواڈکی ضلع راولپنڈی میں پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکداروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی۔بھرپور کاروائیوں پر گزشتہ ماہ1938گرفتار 59ایف آئی آرزدرج کرلی گئیں۔عوام کی محنت کی کمائی پیشہ ور بھکاریوں کے ہاتھوں نہیں لگنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے انچارج اینٹی بیگر سکواڈ انسپکٹر آصف مرزا نے پیشہ ور بھکاریوں اور ٹھیکداروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے گزشتہ ماہ مرد ،عورتو ں اور خواجہ سرائوں سمیت1938کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 59ایف آئی آر بھی درج کراوئیں جبکہ 18بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر میں 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیںجن سے ٹھیکداری نظام کے تحت بھیک منگوائی جاتی ہے۔ جنس کے لحاظ سے یہ پیشہ ور بھکاری 45%مرد،40%عورتیں،5%بچے اور10%خواجہ سرا پر مشتمل ہیںجو کہ پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے مختلف علاقوں سے راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے -"اینٹی بیگرز سکواڈ" کو سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔شاہراہوں اور چوک چوراہوں سے پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے لہٰذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ دوران ڈرائیونگ اپنی محنت کی کمائی ان بھکاریوں کو دینے سے گریز کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں