راولپنڈی ،ٹریفک بہائو میں خلل پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیلئے تمام سرکلز میں سپیشل نو پارکنگ سکواڈ تعینات

نو پارکنگ اور دوسرے روڈ یوزرز کے لیے پریشانی کا باعث بننے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے متحرک، تمام سرکل میں نو پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں کے لیے سپیشل نو پارکنگ سکواڈ تعینات،راولپنڈی ٹریفک پولیس سخت لا انفورسمنٹ کی طرف جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک،راولپنڈی شہر کی اہم مصروف شاہرات اور کمرشل میں نو پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کے 90ٹریفک اہلکاروں پر مشتمل 10سپیشل نو پارکنگ سکواڈ تشکیل دے دیے جن کی نگرانی متعلقہ سرکل انچارج کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ شہر کی مصرو ف شاہراہوں اور کمرشل جگہوں پر لوگ اپنی سہولت اور جلد بازی کی وجہ سے گاڑیاں و موٹر سائیکل روڈ پر غلط پارک کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ دیگر شہریوں کو دشواری کا سامنا کرتا پڑتا ہے جس کے سد باب کے لیے اہم سیکٹرز میں سپیشل نو پارکنگ سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں جوہمہ وقت پیٹرولنگ حالت میں رہیں گے اور نو پارکنگ اور دوسرے روڈ یوزرز کے لیے پریشانی کا باعث بننے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی ٹریفک پولیس سخت لا انفورسمنٹ کی طرف جا رہی ہے تا کہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ہم سختی بھی کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں