تھانہ آراے بازار پولیس کی کارورائی ،نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تھانہ آراے بازار پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دیکرخاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ رحمان رمضان نے اسے رہنے کے لیے بیٹھک لے کردی اور نوکر ی دلوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بنایا،آراے بازار پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم رحمان رمضان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیاہے، ایس پی پوٹھوہار نے کا کہنا تھا کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں کے خلاف سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں