راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 15ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان گرفتار کر کے 3کلو کے قریب چرس ،4لیٹر شراب ، پتنگیں اور چھری برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے محمد عثمان سی270گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ذیشان افضل سی300گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے محمد اویس سی150گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے احمد علی سی260گرام چرس ،سعودالرحمن سی320گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے انیل سی260گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے صلاح الدین سی220گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عمران حسین سی250گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے احمد علی سی500 گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے محمد خلیل حسین سی200گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے زوہیب سی110گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے عامر سلیم سی105گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے جبران اشتیاق سی04لیٹر شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے ندیم اقبال سے چھری ،تھانہ سول لائن پولیس نے امجد خان سی 50پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں