نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے02ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:44

راولپنڈی ۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :تھانہ چونترہ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے03ملزمان گرفتار کر کےاسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کررکھنے والے03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں ارسلان،نعمان اورحسین شاہ شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 03عدد 12بوررائفلز،01عدد 223بور رائفل،01عدد 8MMرائفل اورگولیاں برآمدہوئیں،ایس پی صدر کامران عامر کی طرف سے ایس ایچ او چونترہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا.

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں