کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت کھاد کی پرائس کنٹرول بارے اہم اجلاس، صوبے کے تمام اضلاع میں کھاد کی قیمتوں اور سپلاء کا جائزہ لیا گیا

فرٹیلائزر کی سپلاء اور ہورڈنگ پر چیک رکھیں،کسی قسم کی خلاف ورزی پر ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کے زیر صدارت کھاد کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس ہواجس میںڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی،اے ڈی سی جی کیپٹن(ر)قاسم اعجاز،ڈائریکٹر ایگریکلچر سجاد احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں کھاد کی قیمتوں اور سپلاء کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر راولپنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فرٹیلائزر کی سپلاء اور ہورڈنگ پر چیک رکھیں۔کسی قسم کی خلاف ورزی پر ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کھاد کو اپنی تحویل میں لے کر اپنی موجودگی میں فروخت کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کھاد کی خود مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سرپرائز چیکنگ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر کوء مینوفیکچرر نوٹیفائیڈ قیمت سے زیادہ میں یوریا فروخت کر رہا ہے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر سجاد احمد نے اجلاس میں بتایا کہ ڈویژن بھر میں یوریا 1768 روپے فی بیگ کے حساب سے بک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی سخت مانیٹرنگ سے کھاد کی سپلاء پوزیشن میں بہت بہتری آئی ہے اورکہیں بھی کھاد کی کمی نہیں ہے اور امسال پچھلے سال کی نسبت بوییائ% 20 زیادہ رقبے پر ہوء ہے جو بہت خوش آیند بات ہے۔ کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی سپلائی صوبے کی حدود میں نہ روکی جائے اور تمام کھاد ڈیلرز کی ویریفیکیشن کرکے انکا ڈیٹا اپ گریڈ کیا جائے اور یہ چیک کیا جائے کہ کھاد ڈسپیچ کتنی مقدار میں ہوئی اور موصول کتنی ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں