راولپنڈی، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں7روزہ فائرنگ پریکٹس اور ٹیکٹس کے متعلق ریفریشر کورس اختتام پذیر

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں7روزہ فائرنگ پریکٹس اور ٹیکٹس کے متعلق ریفریشر کورس اختتام پذیر ہو گیااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،کور س میں 20پولیس افسران کومختلف اقسام کے اسلحہ کے متعلق آگاہی و استعمال کا طریقہ ،ریڈ اورملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیکنیکس کی عملی تربیت دی گئی ریفریشر کو رس کا مقصد پولیس فورس کی کیپسٹی بلڈنگ اور استعدادکارمیں اضافہ کرناہے کورس میں ریسکیور 1122کی ٹیم نے زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے توقع ظاہر کی کہ جو کچھ آپ نے سیکھاہے بوقت ضرروت فیلڈ میں اس کا ستعمال کریں گے ،ریفریشر کو رس کا مقصد پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ اور استعدادکارمیں اضافہ کرنا ہے ،کورس کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں