راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان ذیشان ظفر،حسن عباس اور حمزہ کو گرفتا رکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01کلاشنکوف برآمدکی،جبکہ ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عامر رضا کو گرفتارکرکے ملزم سی01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویڑنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں