آر پی او اشفاق احمد خان کا راولپنڈی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کا سخت نوٹس

ٹریفک قوانین کے مکمل نفاذ اور ٹریفک قوانین کے متعلق عوام کو آگاہی کے لئے خصوصی طور پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو متحرک کیا جائے ، تمام ٹریفک فیلڈ افسران پیشہ وارانہ قابلیت کے مطابق فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں،سٹی ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے راولپنڈی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک قوانین کے مکمل نفاذ اور ٹریفک قوانین کے متعلق عوام کو آگاہی کے لئے خصوصی طور پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو متحرک کیا جائے جو تمام سکول اور کالج کی سطح پر آگاہی لیکچر کو یقینی بنائیں تمام ٹریفک فیلڈ افسران پیشہ وارانہ قابلیت کے مطابق اپنی فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا میٹنگ میں چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمورخان سمیت تمام سرکل افسران راولپنڈی ٹریفک اور ٹریفک دفتر کی مختلف برانچوں کے انچارج نے شرکت کی آر پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس محکمہ پولیس کے چہرے کی مانند ہے جسے آپ اپنی بہترین کارکردگی اور اچھے رویئے کی بدولت ہی صاف رکھ سکتے ہیں تمام ٹریفک کے فیلڈ افسران اپنے بہترین رویہ سے محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنیں انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک قوانین کے مکمل نفاذ اور ٹریفک قوانین کے متعلق عوام کو آگاہی کے لئے خصوصی طور پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کو متحرک کیا جائے جو تمام سکول اور کالج کی سطح پر آگاہی لیکچر کو یقینی بنائیں تمام ٹریفک فیلڈ افسران پیشہ وارانہ قابلیت کے مطابق اپنی فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں اور ٹریفک سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کروائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 20ہزار کے قریب اموات ہوئیں اور تقریباً 12ہزار افراد معذور ہوئے ان حادثات کی روک تھام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی سمیت اس پر عمل درآمدکو یقینی بنانے سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ حادثات یکدم نہیں ہوتے انکی پرورش کافی عرصے سے ہورہی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں