راولپنڈی، پکار 15 پربوگس کال کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے پکار 15 پربوگس کال کرنے والا مبینہ ملزم گرفتارکر لیا پولیس کے مطابق خیام شفقت نے پکار15پر کال کرکے بتلایا کہ عالم زیب سرعام بلاوڑہ مسجد کے پاس منشیات فروخت کر رہا ہے جس پر کوٹلی ستیاں پولیس موقع پر پہنچی دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ خیام شفقت کی عالم زیب کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا ہے جس نے غصہ میں آکرپکار 15پر بوگس کال کی ہیپولیس نے پکار 15پر بوگس کال کرنے کے الزقام میںخیام شفقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں