راولپنڈی، روٹیشن پالیسی کے تحت ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں تعینات متعددبرانچوں کے انچارج تبدیل

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے روٹیشن پالیسی کے تحت ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں تعینات متعددبرانچوں کے انچارج تبدیل کردیئے ہیں جس کے تحت سینئر ٹریفک وارڈن ندیم عباس کو انچارج مری روڈ سے او ایس آئی ، سینئر ٹریفک وارڈن عبد المجید کو انچارج اڈیالہ سیکٹر سے ایم ٹی او ہیڈ کوارٹر، سینئر ٹریفک وارڈن ظفر عالم کو انچارج سول لائن سرکل سے انسپکٹر ہیڈ کوارٹر،سینئر ٹریفک وارڈن عدنان مہر کو انچارج مورگاہ سیکٹر سے انچارج چالان برانچ ،سینئر ٹریفک وارڈن فیصل بشیر کو انچارج چالان برانچ سے سرکل انچارج سول لائن اورسینئر ٹریفک وارڈ ن راجہ عدنان انسپکٹر ہیڈکوارٹر سے انچارج اولڈ ائیر پورٹ تعینات کر دیا گیااس موقع پرسی ٹی او نے کہا کہ نے کہا کہ تمام تبادلہ جات روٹیشن پالیسی کے تحت کیے گئے تا کہ تمام افسران و جوانوں ) کو فیلڈ کے ساتھ ہیڈ کواٹر میں ڈیوٹی سر انجام دینے کا یکساں موقع ملے، ہیڈ کواٹر اور فیلڈ میں تعینات تمام افسران و اہلکار ایک خاندان کی ماند ہیں سب نے ملکر ہی اپنے اپنے کام کو محنت اور خوش اسلوبی سے انجام دینا ہے کسی بھی کام میں آپ کی محنت اور ایمانداری ہی آپ کے مرتبہ میں اضافہ کا باعث ہو گی خود احتسابی پر سختی سے عملد ر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،رزق حلال صرف یہ نہیں کہ آپ رشوت نہ لیں بلکہ آپ کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بہترین طریقہ سے انجام دینا بھی رزق حلال میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں