راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،مذہبی منافرت پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی،معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے راولپنڈی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ، میٹنگ میں ایس پی صدر ،اے ایس پی صدر سرکل سمیت جید علماء کرام نے شرکت کی ، ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،مذہبی منافرت پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علما ء کرام، اسوہ حسنہ کو اپناتے ہوئے معاشرہ میں حقیقی معنوں میں امن قائم کیا جا سکتا ہے،علماء کرام کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ، امن وامان کی صورت کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،اسلام میں اقلیتوں کے حقوق مختص کیے گئے ہیں،آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،سوشل میڈیا اورلائوڈ سپیکر کے استعمال کے سلسلہ میں آپ کے تعاون پر شکر گزار ہیں ،ہم سب ملکر امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ایس پی صدر کامران عامر،اے ایس پی صدرسمیت علماء کرام میں حافظ محمداقبال رضوی،حافظ قاسم ایوب، سید اظہار حسین شاہ بخاری، سید عتیق الرحمن شاہ، قاری سیف اللہ سیفی، قاری ظہور الٰہی قادری، علامہ زاہد عباس قاظمی، شوکت علی جعفری، کوثر عباس قمی اورمولانا عبدالغفار توحیدی نے شرکت کی ،علماء کرام نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،مذہبی منافرت پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،علماء اکرام نے قیام امن، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ اسوہ حسنہ کو اپناتے ہوئے معاشرہ میں حقیقی معنوں میں امن قائم کیا جا سکتا ہے،علماء کرام کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ،امن وامان کی صورت کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،اسلام میں اقلیتوں کے حقوق مختص کیے گئے ہیں،آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،سوشل میڈیا اورلائوڈ سپیکر کے استعمال کے سلسلہ میں آپ کے تعاون پر شکر گزار ہیں ،ہم سب ملکر امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments