راولپنڈی،تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کارروائی،اشتہاری کی اطلاع پر ریڈ ، ریڈ کے دوران قمار بازی میں مصروف08ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) تھانہ پیرودہائی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری کی اطلاع پر ریڈ ، ریڈ کے دوران قمار بازی میں مصروف08ملزمان گرفتارکر لئے، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 11ہزار 500 روپے،05موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد،جبکہ ملزمان سی04 عددکلاشنکوف ،01رائفل12بور اور بھاری مقدار میںگولیاںو میگزینز برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او پیرودہائی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری کی اطلاع پر ریڈ کیا ، ریڈ کے دوران قمار بازی میں مصروف08ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں لطیف زر ، محمد جاوید،دلیرخان، محمد اعجاز، محمد افضل،ظفر علی، سعید محمداور دیدار گل شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 11ہزار 500 روپے،05موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا،جبکہ ملزمان سی04 عددکلاشنکوف ،01رائفل12بور اور بھاری مقدار میںگولیاںو میگزینز برآمد ہوئیں،ملزمان کے خلاف اقدام قتل، پولیس پارٹی سے مزاحمت او رقمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول کی جانب سے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی ایسا جرم ہے جو دیگر جرائم کا سبب بنتا ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں