راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی شاہدو گینگ گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی شاہدو گینگ گرفتارکرلیا، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ20موٹر سائیکلز برآمدہوئے،ملزمان نجی کمپنی کا ہیلمٹ پہن کرموٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او نیوٹائون کی زیر نگرانی ایس ایچ اوصادق آباد اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی شاہدو گینگ کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہد محمود عرف شاہدو اوراس کا ساتھی جہانزیب شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ20موٹر سائیکلز برآمدہوئے، ایس ڈی پی اونیوٹائون بنیش فاطمہ نے بتایا کہ ملزمان نجی کمپنی کا ہیلمٹ پہن کرموٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے کا انکشاف کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی راول کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکلز کی برآمدگی پرایس ڈی پی اونیوٹائون، ایس ایچ اوصادق آباد اور ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments