شہری پولیس خدمت کائونٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں،ترجمان راولپنڈی پولیس

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) شہری پولیس خدمت کائونٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں،ہسپتالوں میں قائم راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹرز MLCکے حصول میں آپ کی مدد اور راہنمائی کریں گے، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، شہریوں کو MLCکے لیے تھانے جانے کی زحمت سے بچانے کے لیے راولپنڈی پولیس کی11سرکاری ہسپتالوں میں خدمت کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 11ہزار سے زائد افراد بغیر تھانے گئے پولیس خدمت کائونٹرز سے MLCحاصل کر چکے ہیں، گزشتہ روز18شہریوںنے پولیس خدمت کائونٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا،،خدمت کائونٹر گوجر خان سے 1427، خدمت کائونٹر بگا شیخاںسی331، خدمت کائونٹر چونترہ سی05،خدمت کائونٹر کلرسیداں سی283،خدمت کائونٹر کہوٹہ سے 270،خدمت کائونٹر کوٹلی ستیاں سی31،خدمت کائونٹرمری سے 155،خدمت کائونٹربینظیر بھٹو ہسپتال سی5662،خدمت کائونٹرٹیکسلا سی1956،خدمت کائونٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 575،خدمت کائونٹرہولی فیملی ہسپتال سی569 شہریوں نے پولیس خدمت کائونٹر سے MLCحاصل کی ہیں، شہری خدمت کائونٹر زکی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

(نوٹ:یہ پریس ریلیز روزانہ کی بنیاد پر شیئر کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو آگاہی حاصل ہو اور وہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں)۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں