راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،08ملزمان گرفتار،منشیات بر آمد

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان گرفتار،1450گرام چرس ،190گرام ہیروئن،05لیٹر شراب اور01بوتل شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے ذیشان علی سی160گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے خاور عباس سی500گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے محمد رفیق سی290گرام چرس ،تھانہ صدربیرونی پولیس نے عمر حسین سی320گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے ماجد اقبال سے 180گرام چرس، پرویز مسیح سے 05لیٹرشراب ،تھانہ گوجرخان پولیس نے واجد حسین سی190گرام ہیروئن جبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے نایاب خان سے 01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments