پنجاب آرٹس کونسل میں قوالی نائٹ کاانعقاد، تنویرسلامت علی نوشاہی اور ہمنوا نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پنجاب آرٹس کونسل میں قوالی کے فن میں کو زندی رکھنے کے لیے خصوصی قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ قوالی نائٹ میں ملک کے معروف قوال تنویرسلامت نوشاہی اور ہمنوا نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ قوالی نائٹ میں ناہید منظو رنے بطورخاص شرکت کی۔تنویرسلامت نوشاہی قوال اور ہمنوا نے معروف قوالیاں پیش کرکے لوگوں کوجھومنے پرمجبورکردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ قوالی برصغیر پاک وہند کے صوفیاء کی تبلیغ کااسلوب بنی اور یہاں سے پوری دنیا میں متعارف ہوئی۔قوالی نائٹ سے خطاب کرتے ہوئے ناہید منظور کا کہنا تھا کہ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی شمع روشن کرنے کے لیے صوفیا ء نے مقامی فن وثقافت کے رنگوں میں سے موسیقی کو چن کر اسے ایک نیا نام دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوالی جیسے لطیف پیرائے کو استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموںکو اپنی جانب متوجہ کرکے ان تک اسلام کا پیغام پہنچایا۔ فن ِقوالی کو زندہ رکھنے کے لیے جوکاوشیں درکار ہیں وہ پنجاب آرٹس کونسل کما حقہ پوری کر رہی ہے۔قوالی نائٹ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں