اسلام آباد ائیر پورٹ پر برطانوی شہری کے سامان سے 50 گرام ویڈ بمعہ پیکنگ میٹریل برآمد کرلیا

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانوی شہری کے سامان سے 50 گرام ویڈ بمعہ پیکنگ میٹریل برآمد کرلیا ،ملزم بذریعہ پرواز نمبر EK-614 لندن سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا،ملزم کی شناخت سہیل شبیر کے نام سے ہوئی جو گجر خان کا رہائشی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں