راولپنڈی، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والی12قمار باز گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 20:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) تھانہ روات پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والی12قمار باز گرفتارکر کے دائو پر لگی 26ہزار 200روپے کی رقم، 12موبائل فون اور مرغا برآمدکر لیا پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے کے الزام میں حمزہ، طارق، عاصم، ارشد،اسرار، بابر،امرخان، یاسر،رمضان، عبدالحمید،محمد عظیم اور عمررضا کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 26ہزار 200روپے، 12موبائل فون اورایک مرغا برآمدکرنے کے ساتھ موقع پر موجود7 موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں