راولپنڈی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں3مبینہ منشیات فروشوں سمیت7ملزمان گرفتارکر کی2 پستول مع ایمونیشن اور2کلو160گرام چرس برآمدکر لی تھانہ صدر بیرونی پولیس منشیات فروش سراج خان سی520گرام چرس، عزیز الرحمن سی580گرام چرس اور محمود عالم سے 540گرام چرس ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شاہد نواز سی1پستول9ایم ایم مع ایمونیشن، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سبطین علی سی1پستول30بور مع ایمونیشن،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ندیم قیصر سی300 گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہزاد سی220گرام چرس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں