راولپنڈی، سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

پیر 6 دسمبر 2021 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاتقریب میںایس پی ہیڈکوارٹرز زنیر ہ اظفر ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سردار شکیل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی اس موقع پرایس پی ہیڈکوارٹرز نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کو محکمہ پولیس میں خدمات انجام دینے پرخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ر اولپنڈی پولیس کے لئے آپکی گرانقدر خدمات پر شکرگزار ہیںجنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گاتقریب کے اختتام پر ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کو عزت و احترام سے الوادع کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں