راولپنڈی ،اسلحہ کے زورپر رقم چھیننے اورخاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والی2ملزمان گرفتار ،پیسے اوراسلحہ برآمد

پیر 6 دسمبر 2021 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسلحہ کے زورپر رقم چھیننے اورخاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والی2ملزمان گرفتارکر کی9ہزار 100روپے اوراسلحہ برآمدکر لیاخاتون نے تھانہ ٹیکسلا پولیس کو درخواست دی کہ شادی کا فنگش اختتام کرکے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئے تو راستہ میں 4افراد نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھینی اورمسماة (ص) کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے اورخاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے نومی خان اورسبطین محمود کو گرفتارکرلیاپولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں