راولپنڈی پولیس کاسب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کی ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میںایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،راولپنڈی پولیس کے لیے آپکی گرانقدر خدمات پر شکرگزار ہوںجنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ایس پی ہیڈکوارٹرز ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کے ریٹائرمنٹ پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا،تقریب میںایس پی ہیڈکوارٹرز زنیر ہ اظفر ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سردار شکیل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،اس موقعہ پرایس پی ہیڈکوارٹرز نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کو محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ر اولپنڈی پولیس کے لیے آپکی گرانقدر خدمات پر شکرگزار ہوںجنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،تقریب کے اختتام پر ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سب انسپکٹر فضل الحق اور کانسٹیبل محمد افضال کو عزت و احترام سے الوادع کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں