راولپنڈی ،تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،اسلحہ کے زورپر رقم چھننے اورخاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 02ملزمان گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،اسلحہ کے زورپر رقم چھننے اورخاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 02ملزمان گرفتار،ملزمان سے 09ہزار 100روپے اوراسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ شادی کا فنگش اختتام کرکے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے تو راستہ میں 04افراد نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھینی اورمسماة (ص) کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر ٹیکسلا پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا،ایس ڈی پی اوٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ اوٹیکسلا اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر رقم چھننے اورخاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 02ملزمان نومی خان اورسبطین محمود کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے 09ہزار 100روپے اوراسلحہ برآمد ہوئے ، ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے ،ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال نے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد، زیادتی اورہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں