ٍراولپنڈی، 2مسلح گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر تصادم، 2افراد جاں بحق ،4زخمی

منگل 7 دسمبر 2021 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) تھانہ چونترہ کے علاقے موضع راجڑ میں 2مسلح گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر ہونے والے تصادم میں 2افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے دونوں مسلح گروپوں کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے ساتھ 1 گھنٹہ سے زائد وقت تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہاجس سے قریبی علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھااور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیابعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے فائرنگ کے واقعہ مٰن مطلوب 20افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق تھانہ چونترہ کے موضع راجڑ میں موٹر وے کے قریب اراضی کے تنازعہ پر مسلم لیگی راہنما چوہدری تنویراور سردار تبسم گروپ میں مسلح تصادم میں2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ سی4افراد زخمی ہو گئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوںکو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ دونوں گروپوں کے مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے ادھرمقامی افراد کے مطابق کال کے باوجود ریسکیو1122علاقے میں نہ پہنچ سکی جبکہ پولیس بھی تاخیر سے موقع پرپہنچی مقامی افراد کے مطابق تھانہ چونترہ میں زمینوں کے تنازعات معمول بن چکے ہیں اور جسکی وجہ سے اب تک متعدد گھر اجڑ چکے ہیںلیکن کسی بھی بڑے واقعہ کے بعد اہل علاقہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیاجاتا ہے دریں اثنا پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ،اے ایس پی صدر اور ایس ایچ او چونترہ موقع پر پہنچ گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میںمطلوب 20افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں