ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتما م شہر میں سموگ کے حوالے سے ریلیوں اور واک کا اہتمام کیا جائے گا،چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان

منگل 7 دسمبر 2021 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے سموگ سے آگاہی کے حوالے سے ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کو مختلف ٹاسک دے دیئے شہر میں سموگ کے حوالے سے ریلیوں اور واک کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیںگے سی ٹی او نے سموگ کے حوالے سے انچارج ایجوکیشن ونگ کو ہدائیت کی کہ وہ سرکل انچارج کے ساتھ ملکر شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور واک کا اہتما م کریں اس کے ساتھ متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر سموگ سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد کئے جائیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں