ملٹری کالج آف سگنلز کی 28 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد

منگل 7 دسمبر 2021 23:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ملٹری کالج آف سگنلز کی 28 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کمانڈنٹ ملٹری کالج آف سگنلز نے ادارے کی ایک سالہ کارگردگی پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے قابل انجینئرز کی اگلی نسل تیار کرنے کی کوششوں پر فیکلٹی اور انتظامیہ کو سراہا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدرعارف علوی نے گرایجوایٹ ہونے والے طلبا کو ان کی کوششیں ثمر آور ہونے پر مبارکباد دی۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments