تمباکوانڈسٹری کی ’’اب خسارہ بس خدارا‘‘ کے نام سے جاری مہم خطرناک ہے ،پناہ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)نے تمباکوانڈسٹری کی غیرقانونی تجارت کوجواز بناکر’’اب خسارہ بس خدارا‘‘ کے نام سے جاری مہم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے نوجوان نسل کو باور کرایا ہے کہ نوجوانوں کوحقائق سے برعکس معلومات فراہم کر کے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تمباکوانڈسٹری انہیں اپنے پروپیگنڈہ کاحصہ بنارہی ہے تاکہ تمباکوپرٹیکس میں اضافہ نہ ہوسکے اورنوجوان نسل ان کاشکارہوتی رہے پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے نوجوانوں کے نام خط میں کہا ہے نہایت افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ ہمارے ان معصوم دوستوں کوحقائق سے برعکس معلومات فراہم کی جارہی ہیں ،اورایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تمباکوانڈسٹری انھیں اپنے پروپیگنڈہ کاحصہ بنارہی ہے ،تاکہ تمباکوپرٹیکس میں اضافہ نہ ہوسکے ،اورپاکستان کے بچے ان کاشکارہوتے رہیںاب خسارہ بس خدارا کے نام سے تمباکوانڈسٹری نے غیرقانونی تجارت کوجواز بناکرایک مہم کاآغازکیا جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ ملک کوغیرقانونی تجارت کی وجہ سے 70ارب روپے ٹیکس چوری کاسامنا ہے جوکسی مصدقہ تحقیقات پرمشتمل نہیں رواں سال 6جون میں پاکستان کے معروف انگلش جریدہ میںشائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان کے شہروں میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے اعداد و شمار اس سے کہیں کم ہیں ،جو تمباکو کی صنعت کی طرف سے حکومت کو سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے سے بچنے کے لئے قائل کرنے کے لئے پھیلائے جاتے ہیں،ٹوبیکو کنٹرول جرنل کے ایک مصدقہ تحقیقاتی مطالعہ کے مطابق ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت 9 فیصد سے کم ہے مذکورہ بالاحقائق ظاہرکرتے ہیں کہ تمباکوانڈسٹری فقط خود کو ٹیکس سے مبرارکھنے کے لئے غیرقانونی تجارت کے نام پربے بنیاد پروپیگنڈہ کرتی ہے،جس کے لئے معتبرحلقوں سے معروف شخصیات کواستعمال کیاجاتاہے ،کیوں کہ ان کے منہ سے نکلی ہوئی بات عوام پراثرکرتی ہے ،اپنے ان دوستوں سے گزارش ہے کہ طبی ومعاشی ماہرین کی رائے کواہمیت دی جائے ،جواپنے تجربات کے نچوڑ سے بارہامرتبہ بتاچکے ہیں کہ تمباکو نوشی صحت کیلئے نہایت مضر ہے ،جودل ،کینسر سمیت متعدد جاں لیواامراض کی ایک بہت بڑی وجہ ہے ، اس کی وجہ سے پاکستان کوہرسال 1لاکھ 70ہزار سے زائد اموات اوربیماریوں پرسالانہ 615ارب روپے کے خسارہ کاسامنا ہے،لہٰذا تمباکوانڈسٹری کی من گھڑت مہم کاحصہ بننے کے بجائے ماہرین صحت کی رائے کواہمیت دی جائے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں