ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا راوت میں قائم جدید موٹر وہیکل انسپکشن سنٹر کا معائنہ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے راوت میں قائم جدید موٹر وہیکل انسپکشن سنٹر کا معائنہ کیا جہاں پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے گاڑیوں کے جدید مشنری پر معائنہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ کسی بھی گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑک پر آنے کی اجازت نہ دی جائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ راولپنڈی کی ہوا کی کوالٹی کو تسلی بخش معیار پر رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آر ٹی اے ٹریفک پولیس کے تعاون سے جامع حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے شہریوں کو اپنی گاڑیوں کے معائنہ کے حوالے سے آگاہی بھی دے بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے موٹر وہیکل انسپکشن سنٹر کے صحن میں پودا بھی لگایا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں