راولپنڈی، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 8 دسمبر 2021 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار3 ملزمان کی پولیس پارٹی پرمبینہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر کے اسلحہ برآمدکر لیا گیاجبکہ2ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے زخمی ملزم کی شناخت وقاص شاہ عرف وکی کے نام سے ہوئی جس نے 2روز قبل پولیس کانسٹیبل عادل ایوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا پولیس کے مطابق نے پولیس نی2 موٹرسائیکلوں پر سوار3ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی گرفتار ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں