راولپنڈی ، ہائی کورٹ راولپنڈ ی بینچ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف ٹریفک آفسر راولپنڈی کو نوٹس جاری کر دیا ، جواب طلب

پیر 17 جنوری 2022 15:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف ٹریفک آفسر راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جنوری کو طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری پر جماعت اسلامی صفیان عباسی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

سفیان عباسی نے کہاکہ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے، سیکٹری پنجاب اور محکمہ ہائی وے سمیت بارہ اداروں کے خلاف کاروائی کی درخواست کی گئی۔درخواست کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف ٹریفک آفسر راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جنوری کو عدالت میں طلب کرلیا ۔ وکیل جلیل عباسی نے کہاکہ مری سانحہ کے ذمہ داروں کیخلاف کریمنل پروسیڈنگ کی درخواست کی ہے۔صفیان عباسی جماعت اسلامی نے کہاکہ مری کو ضلع کا درجہ دے کر معاملہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، مری کے مقامی افراد کی جانب سے کسی کورٹ میں یہ پہلی درخواست ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں