اے ایس پی سلمان ایاز شہید ستارہ شجاعت کا یوم شہادت،خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اے ایس پی ٹیکسلا نے لحدپرسلامی دی

پورا پاکستان شہداء کا وارث ہے،شہریوں کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس افسران کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتاہوں، شہادت بہت بڑا رتبہ ہے، عظیم ہیں وہ لوگ جو اس رتبے پر فائز ہوئے، آر پی ا و راولپنڈی اشفاق خان

پیر 17 جنوری 2022 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اے ایس پی سلمان ایاز شہید ستارہ شجاعت کا یوم شہادت،شہیداے ایس پی سلمان ایازکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے ایس پی ٹیکسلا وقاص خان کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہید کی لحدپرسلامی دی، دستے نے پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آرپی اوراولپنڈی، سی پی اوراولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز ،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت صدر ڈسٹرکٹ بار ،سیکرٹری بار ،صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، بار و چیمبر کے عہدیداران اوردیگر افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سلمان ایاز شہید ستارہ شجاعت کا یوم شہادت،شہیداے ایس پی سلمان ایازکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے ایس پی ٹیکسلا وقاص خان کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہید کی لحدپرسلامی دی، دستے نے پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں آرپی او اشفاق احمدخان، سی پی او ساجد کیانی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد ملک ،سیکرٹری بار بشیر ملک ،صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ندیم رئوف، بار و چیمبر کے عہدیداران اوردیگر افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اے ایس پی سلمان ایاز شہید بطور ایس ڈی پی اوصدرسرکل راولپنڈی تعینات تھے،17جنوری 2006کو پولیس پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اغواء برائے تاؤان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے صدربیرونی کے علاقے میں ریڈ کیا،ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے آ پ شدید زخمی ہوگئے ،آپ کو سینے اوربازوپر گولیاں لگیں اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے،بہادری کی مثال قائم کرنے پراے ایس پی سلمان ایاز شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، صدر بار راولپنڈی نے کہا کہ جتنی محنت اور جتنی ڈیوٹی پولیس کا محکمہ سرانجام دیتا ہے، کوئی اور محکمہ سرانجام نہیں دیتا،صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا تھا کہ پولیس کاڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، شہداء چنے ہوئے لوگ ہیں،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا کہ پورا پاکستان شہداء کا وارث ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آر پی ا و راولپنڈی اشفاق خان کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتاہوں،شہادت بہت بڑا رتبہ ہے، عظیم ہیں وہ لوگ جو اس رتبے پر فائز ہوئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں